24 ستمبر، 2007، 8:07 PM

پاکستان

جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد پاکستان کے صدارتی امیدوار نامزد

جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد پاکستان کے صدارتی امیدوار نامزد

پاکستانی وکلاء کی تنظیم بارایسوسی ایشن نے جسٹس (ر)وجیہہ الدین احمد کو پاکستان کاصدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے

 

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وکلاء کی تنظیم بارایسوسی ایشن نے ریٹائرڈ جسٹس وجیہہ الدین احمد کو پاکستان کاصدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے

 ۔اس بات کا اعلان اسلام آباد میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جسٹس(ر) طارق محمود نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا ء کی جانب سے جسٹس (ر) وجیہ الدین احمدصدارتی انتخاب میں جنرل پرویز مشرف کا مقابلہ کریں گے اور اگر حکومت نے ان کے کاغذات نامزدگی میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ ڈالی تو اس کی مزاحمت کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ ستائیس ستمبر کو ان کے کاغذات نامزدگی داخل کرائے جائیں گے۔

جسٹس (ر) طارق محمود نے کہا ہے کہ وکلاء برادری نے سپریم کورٹ کے سابق جج اور سندھ ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو جنرل پرویز مشرف کے مقابلے میں صدر کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں صدر کے انتخاب کے لیے چھ اکتوبر کی تاریخ کا اعلان جا چکا ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بحث بھی جاری ہے کہ آیا ایک اسمبلی جس کی اپنی مدت ختم ہونے والی ہے، تحلیل ہونے سے پہلے آئندہ پانچ سال کے لیے صدر منتخب کر سکتی۔ مخالفین کا کہنا ہے کہ یہ اختیار نئی آنے والی اسمبلی کوہونا چاہیے۔ پاکستان میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے نئے اتحاد ’اے پی ڈی ایم‘ کے رہنما اعلان کر چکے ہیں کہ انتیس ستمبر کو سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کے تمام ارکان مستعفی ہوجائیں گے۔

 

News ID 558130

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha